15 مارچ 2026 - 23:26
فالس فلیگ آپریشن کا امکان؛ ایپسٹین کے پسماندگان ایران کے لئے 11 ستمبر خلق کرنا چاہتے ہیں، لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا: سنا ہے کہ ایپسٹین ٹیم کے پسماندگان نے ایک سازش تیار کی ہے کہ 11 ستمبر جیسا ایک واقعہ خلق کر دیں اور ایران کو ملزم ٹہرا دے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایکس نیٹ ورک پر لکھا: سنا ہے کہ ایپسٹین ٹیم کے پسماندگان نے ایک سازش تیار کی ہے کہ 11 ستمبر جیسا ایک واقعہ خلق کر دیں اور ایران کو ملزم ٹہرا دے۔

یاد رکھو! ایران اصولی طور پر اس قسم کے دہشت گردانہ منصوبوں کے خلاف ہے اور ہماری جنگ امریکی قوم کے ساتھ نہیں ہے۔ ایران آج امریکہ اور اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں، اپنا دفاع کر رہا ہے۔ البتہ اس دفاع میں بہت قوی اور کٹر ہے اور جارحین کو سزا دینا چاہتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha